ملک بھر میں جمعة الوداع پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کی تیاریاں

کراچی: جمعة الوداع پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک بھر کی جامع مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے آج یوم القدس بھی منایا جائےگا جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگر نے آج یوم کشمیر و فلسطین منانے کی اپیل کی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق جمعۃ الوداع پر خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے شہر کی 500 کے قریب مساجد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جمعۃ الوداع پر مساجد کی سیکیورٹی کے لئے 2 ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہیں، پولیس موبائل اور رائیڈرز اسکواڈ گشت میں اضافہ کر دیا گیا جب کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق تمام حساس ترین اور حساس مساجد میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور تمام ڈویژنل ایس پیز کو مساجد کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے