اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینےکا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر ترقیاتی کام نہ کرائے اور چیف کمشنر اسلام آباد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حکم پر عمل کریں۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ چیئرمین یونین کونسل کی مرضی کے بغیر ترقیاتی کام نہیں ہوسکتا، ترقیاتی کام یونین کونسل چیئرمینوں کی زیر نگرانی کرائے جائیں۔
عدالت نے بہارہ کہو سے ملحقہ واٹر سپلائی اسکیم کو بھی چیئرمین یوسی کو دینے کا حکم دیا