حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کردی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حج کی دوسری قرعہ اندازی میں 9 ہزار 474 افراد کو منتخب کیا گیا، ماضی میں منتخب نہ ہونے والے ان افراد کو بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کیا گیا ہے۔

نورالحق قادری نے بتایا کہ ہمارا حج کا کوٹا 2 لاکھ ہے، کامیاب عازمین کوآج سے ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی، انہیں 14 جون سے پہلے لوازمات جمع کرانا ہوں گے، ایک اچھی رقم حجاج کرام کو واپس بھی کی جائے گی، رہائش کھانے پینے کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے بچت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حج سرکاری اور پرائیوٹ کوٹے کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔

حکومت نے 12 مارچ کو سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے