لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

لاہور: ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی آمدن زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے مؤکل کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد ملتوی کر نے کی درخواست کی جس پر عدالت نے قرار دیا کہ کیس اگر روزانہ کا بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں۔

اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیایسی کیسز میں کارکنوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اس معاملے پر بہت کچھ کہا گیا ہے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ آپ دلائل دیں تاکہ ہمیں پتہ تو چلے کہ کیس کیا ہے، عدالت کو ہم نے چلانا ہے، آپ دلائل دینا شروع تو کریں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو بھی دلائل دینے کا حکم دیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹھوس شواہد پر حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور حمزہ شہباز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے