سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 انگلش کھلاڑیوں پر جرمانہ

ناٹنگھم: انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا گیا جب کہ آئی سی سی ‘کوڈ آف کنڈکٹ’ کی خلاف ورزی پر 2 انگلش کھلاڑیوں پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے ناٹنگھم کے میدان پر گزشتہ روز ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان ٹیم پر جرمانے کی وجہ مقررہ وقت کے دوران ایک اوور کم پھینکا تھا۔

آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور بلے باز جیسن رائے پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ کیا۔

جوفرا آرچر نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جب کہ جیسن رائے نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے