نیب نے جسمانی ریمانڈ کے لیے سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا۔

نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آصف زرداری کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر اور 500 اہلکار احتساب عدالت کے باہر تعینات ہیں جب کہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 2 اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی، آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ آرہے ہیں اور دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے پکڑ دھکڑ کررہی ہے، عوام دشمن بجٹ آیا تو بتادیں گے عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے