سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے گئے ساڑھے 30 کھرب روپے سےزائد خسارے کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری اور افواج کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیرمملکت نے اپنی تقریر میں آئندہ سال کے لیے ملک میں کم از کم تنخواہ 17500 روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے