وزیراعظم کے بجٹ کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ سے اشارے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر میوزک کمپوزر کی طرح اشارے کیے۔

مالی سال 20-2019 کا بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تاہم شور شرابے کے باوجود وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے اور اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کیے۔

وزیراعظم کے اس انداز پر ان کے اردگرد موجود حکومتی ارکان بھی مسکراتے رہے اور اس دوران وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے