چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آدھی رات کو خوف کے مارے عوام سے خطاب کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کو خوف ہے کہ وہ ‘پی ٹی آئی ایم ایف’ بجٹ پاس کروانے میں ناکام ہوجائیں گے اور ان کی حکومت گر جائے گی۔
بلاول نے کہا کہ جبر اور دباؤ کارگر نہیں ہوگا، کوئی بھی باشعور شخص ٹیکسوں میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کو ووٹ نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ معاشی خودکشی ہے اور ہم اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔