سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کرگیا، سندھ کے 3 اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کر کے کیٹگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے جب کہ کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان ‘وایو’ کراچی کے جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کل بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی طوفان کی شدت برقرار رہنے کا امکان جس کے پیش نظر ٹھٹہ، بدین، اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل یا معمول سے انتہائی کم رفتار پر چلیں گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آج شام تک واضح ہوگا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کس حد تک نظر آسکتے ہیں، سمندر میں آج سے طغیانی کی کیفیت رہے گی،۔

محکمہ موسمیات نے بھی ماہی گیروں کو آج شام سے جمعہ کے دوران گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع بدین میں الرٹ جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر حفیظ سیال کا کہن اہے کہ سرکاری محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور برساتی نالوں کی ہنگامی صفائی کی بھی ہدایات کردی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے