آصف زرداری کی طبیعت ناساز، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

اسلام آباد: نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شوگر لیول میں کمی اور بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی کو آصف زرداری کے چیک اپ کے لئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی بلایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا یہ معمول کا طبی چیک اپ ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ناسازی سے متعلق انہیں اب تک اطلاع نہیں دی گئی۔

نیب نے 10 جون کو سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے