اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔
بجلی مہنگی کرنے سے گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر 189 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ کو 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔