فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز کے اینکر سمیع ابراہیم کو شادی کی تقریب میں تھپڑ مار دیا . فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سمیع ابراہیم نے انہیں گالی دی جس پر انہوں نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا ہے .
تاہم دوسری جانب سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ فیصل آباد کے ایم این اے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ انہوں نے گالی کی آواز سنی. انہوں نے پیچے مڑے کہ دیکھیں گالی کس نے دی ہے تو فواد چوہدری نے ان کے منہ پر تھپڑ دے مارا اور گالیاں بھی دیں . سمیع ابراہیم کا چشمہ ٹوٹ گیا .
کہا جا رہا ہے کہ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی موجود تھے لیکن وہ اس واقعے سے پہلے جا چکے تھے . دنیا نیوز کے اینکر معید پیرزادہ اور آپ نیوز کے اینکر روف کلاسرا بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں کو چھڑانے کی کوشش کی . تھوڑی دیر بعد وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی وہاں آگئیں تاہم اس وقت فواد چوہدری تھپڑ مار کر وہاں سے نکل گئے تھے کیونکہ انہوں نے وہاں ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی .
فردوس عاشق اعوان نے سمیع ابراہیم سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان صلح کرانے کا کہا . یاد رہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے ساتھ کچھ دنوں سے ٹویٹر پر لفظی جنگ چل رہی تھی جو آج ہاتھا پائی تک پہنچ گئی .
دونوں کے تصادم پر صحافیوں نے اور سیاست دانوں نے تبصرے بھی کیے ہیں .
[pullquote]صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے ٹویٹ کیا کہ [/pullquote]
فیصل آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سمیع ابراہیم کو ایک تقریب کے دوران تھپڑ جڑ دیاجس سے سمیع کے گال لال اور عینک ٹیڑھی ھو گئ۔عوام میں دو محب وطن قوتوں کے درمیان ٹکراوپر تشویش کی لہر دوڑ گئ۔مقامی ذرائع
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) June 14, 2019
[pullquote]صحافی واینکر نصر اللہ ملک نے لکھا کہ [/pullquote]
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک تقریب کے دوران سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کر دیا۔ پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر دونوں کے مابین لفاظی جنگ چل رہی تھی
— Nasrullah Malik (@NasrullahMalik1) June 14, 2019
[pullquote]عارف حمید بھٹی نے لکھا [/pullquote]
طمانچہ سمیع ابراہیم کے چہرے پر نہیں پاکستان کی صحافت اور جمہوریت کے منه پر ہے ۔ صحافی اور صحافی یونین ، پریس کلب اس آمرانہ عمل پر احتجاج کرتے ہیں۔فواد چودھری کو سزا دینا ہوگی ۔ آمریت کا مقابلہ کرنے والے صحافیوں کو دبایا نہیں جا سکتا#juranalist #PMIK #PMLN #ppp #PTI
— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) June 14, 2019
[pullquote]پیپلز پارٹی کی رہ نما شہلا رضا نے اپنے ٹویٹ میں کہا [/pullquote]
پہلے نصراللہ ملک اور پھر شاہد مسعود نے خبر دی کہ ایک تقریب میں فواد چوہدری نے سئینیر صحافی سمیع ابراہیم کو گالیں دینے کے بعد تھپڑ مار دیا،شاہد مسعود نے زدو کوب کی خبر دی ہے،واقع کی مزمت تو سب ہی کریں گے مگر کیا یہ ایک انفرادی واقع ہے یا تمام صحافیوں کو وارننگ،سوچنا ہوگا
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) June 14, 2019
[pullquote]صحافی سبوخ سید نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا [/pullquote]
سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی خبر پر جب ہم نے فواد چوہدری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ " انہوں نے تھپڑ کسی ضد میں نہیں مارا بلکہ وہ جدید سائینسی انداز میں چیک کر رہے تھے کہ اگر انڈیا نے حملہ کیا تو یہ شخص برداشت کر سکے گا نہیں ۔
غلط بات
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) June 14, 2019