لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بلاول بھٹو کو اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی دعوت دی ہے اور اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی دعوت پر ان سے ملاقات کی رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ کل دوپہر جاتی امرا جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سمیت دیگر سیاسی امور اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی جب کہ اس دوران بجٹ کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئیں گے۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب نے گزشتہ روز فریال تالپور کو گرفتار کیا۔
فریال تالپور کی گرفتاری پر مریم نواز نے شدید مذمت کی اور وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو معصوم قرار دیا تھا۔