پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے یہ دن والد کی عظمت، عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زمانے کی ہر سختی برداشت کرتاہے، ہمار ے مذہب میں بھی باپ کوماں کے بعد دوسرا بڑا درجہ حاصل ہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول اور شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کا ہر خواب پورے کرنے کے لیے دن رات مشقت کرکے اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرتاہے۔

والد کی انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔

امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا اس دن بچے اپنے والد کی عظمت کو سراہتے ہوئے ان سے اپنی محبت اوراحترام کا اظہار کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے