بجٹ عوام دشمن ہے، پوری کوشش کریں گے یہ منظور نہ ہو: شہبازشریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہےکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور پورا زور لگائیں گے کہ بجٹ منظور نہ ہو۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہ نما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے امور زیر غور آئے جب کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خود بجٹ پربحث شروع نہیں ہونے دے رہی، حکومت جان بوجھ کر بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میرے بارے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلانےکی کوشش کی جاتی رہی، نواز شریف سے میری ملاقات ہوئی، ان کا جذبہ بہت بلند تھا وہ ملکی حالات پر بہت پریشان ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے