اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے بینچ میں شامل جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار کردیا اور نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ آغا سراج درانی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں جب کہ ملزم مسیح الدین، گلزار اور د دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے