کوئٹہ: ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آرہی تھی کہ چاغی کے علاقے پدگ میں اس کی 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث ایران، کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگیا ہے جس کی بحالی میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں۔