کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 156.90 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوا جس سے مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں 156.96 روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 157 روپے میں فروخت ہوا۔