لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج حکومتی احکامات پر کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردیں۔
جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے لیکن حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے آج نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کے امکان ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے آج نواز شریف کو آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق بریفنگ دینی تھی۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا اور تاریخ میاں نواز شریف کی مشاورت سے ہی طے ہوگا۔