قبائلی اضلاع میں انتخابات فوج کی زیر نگرانی کرانے کا نوٹی فکیشن جاری

پشاور: الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج کے جوان انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے اور پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے تعینات ہوں گے۔

انتخابات میں پاک فوج پولنگ اسٹیشنز پر 18 سے 21 جولائی تک تعینات رہیں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل بھی پاک فوج کی زیر نگرانی ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق فاٹا (قبائلی اضلاع) کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد وہاں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے انتخابات ہونا ہیں جس کے لیے پہلے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست میں انتخابی تاریخ کو 18 روز کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے