مظفرگڑھ: چوک سرور شہید کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک سرور شہید کے قریب تیز رفتار بے قابو بس نے موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
حادثے پر جاں بح افراد کے ورثاء نے میانوالی روڈ پر احتجاج کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور حادثے سے متعلق انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔