کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ، 3 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حساس معلومات پر ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں پولیس اہلکار پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے جب کہ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ فرار ہونے والے 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے