کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کی ضمانت منظور، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

شرجیل میمن نے کرپشن کے نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر آج عدالت نے محفوظ کردہ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ اشتہارات کی مد میں قومی خزانے کو تقریباً پونے 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں دیگر 13 ملزمان جیل میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے