وزیراعظم عمران خان سے مؤدبانہ گزارش

احساس پروگرام کے تحت غریب پاکستانی عوام کے لئے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ یہ 190 ارب روپے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں سبسڈی دے کر اشیاء خوردونوش کو اس سال کم سے کم کیا جائے۔

اسکی وجہ ڈالر اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام پر بے انتہا مہنگائی کا بوجھ پڑھا ہے اور بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام کی قوت خرید کم سے کم تر ہو گئی ہے۔

امید اور دعا ہے کہ اگلے سال تک ملکی معیشت بہتر ہو جائے گی تو پھر احساس پروگرام کے تحت جو بھی باقی کے منصوبے یا پروگرام شروع کرنے ہیں وہ کیے جا سکتے ہیں لیکن فی الحال احساس پروگرام کے 190 ارب روپے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے استعمال میں لائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان صاحب احساس پروگرام فی الحال صرف کاغذی کارروائی کا گورکھ دھندہ نظر آ رہا ہے اسلئے اس رقم کو جامع انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے غریب کے منہ کا نوالہ جو اسکی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے کو ممکن بنائیں کیونکہ پورے پاکستان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بجٹ 2019 جو ابھی قومی اسمبلی سے منظور بھی نہیں ہوا بڑھ چکی ہیں۔

نوجوانوں کے لئے بھی 100 ارب روپے قرضوں کی مد میں بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان صاحب آپ سے گزارش ہے کہ ان 100 ارب روپے سے 100 ضلعوں میں 1 ارب روپے فی ضلع منصوبے لگا کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔وگرنہ یہ 100 ارب بھی بجٹ کی کاغذی کارروائی کا حصہ ہی محسوس ہوں گے۔

اورسیز پاکستانیز جو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے اور ملکی معیشت کو استحکام دینے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے لئے آپکی حکومت نے بھی پچھلی کئی دہائیوں سے پیش ہوتے بجٹ کی طرح کسی طرح کا کوئی پروگرام یا فنڈ نہیں رکھا۔آپ سے درخواست ہے کہ اورسیز پاکستانیز جو کم سے کم پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال بیرون ممالک کام کر چکے ہوں کے لئے بلا سود قرضوں کی آسان سکیم اور دس سال سے زیادہ بیرون ممالک اورسیز پاکستانیز ورک پرمٹ پر کام کرنے والوں کے لئے مفت علاج کی سہولیات کا پروگرام اس بجٹ کا حصہ ضرور بنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے