سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) یونٹ نے گوجرانولہ سے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں شمس الزماں، اشرف اور نعیم نامی شخص شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے