مولانافضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی۔

کُل جماعتی کانفرنس میں آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور قائد حذب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا دس رکنی وفد شرکت کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، امیر مقام، عبدالقادر بلوچ، شاہ محمد شاہ اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں جب کہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق بھی کُل جماعتی کانفرنس میں آج شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کُل جماعتی کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے 5 رکنی وفد کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے 5 رکنی وفد میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نئیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہوں گے۔

فی الحال پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ آج صبح 10 بجے ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے سینیٹر حاصل بزنجو، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو بھی دعوت نامے بھجوائے ہیں۔

ادھر متحدہ مجلس عمل کے سینیٹر سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر اور اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم جماعت اسلامی نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

کُل جماعتی کانفرنس میں آج چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، بجٹ منظوری روکنے سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوگی، اس کے علاوہ حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے