نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایڈ ہاک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ یہ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے، پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کےحصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ‘انروا’ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔