لندن: مقبول ترین پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کو لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آج اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔
راحت فتح علی خان کا شمارایشیا کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کودیوانہ بنا رکھا ہے۔ موسیقی کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دینے کے لیے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آج انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جوجنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا، انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم سات سال کی عمر سے لینی شروع کی اور اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔
راحت فتح علی خان نے دنیا بھرمیں بے شمارکنسرٹ میں پرفارم کیا ہے اس کے علاوہ وہ اب تک 50 سیریلزکے ٹائٹل سانگ اوربالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گلوکاری کرچکے ہیں۔