افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

افغان صدر اشرف غنی کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے استقبال کیا۔

افغان صدر کے ہمراہ افغان سفیر عاطف مشعال اور دفترخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدراشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

افغان صدر وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے آج ملاقات کریں گے۔

افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر کادورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے