اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹور پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 69 سے 72 روپے کردی گئی ہے۔
پچاس سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بھی 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جن میں شیمپو، صابن اور کریم وغیرہ شامل ہیں۔
چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ملی لیٹر جار پر 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ مخلتف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
400 ملی لیٹر شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کی قیمت 374 روپے سے بڑھا کر 394 روپے کردی ہے۔