پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب حکام نے خواجہ سلمان رفیق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کیمپ جیل سے عدالت پیش کیا جب کہ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہونے کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سعد رفیق کی عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کی درخواست جمع کروائی گئی۔

عدالت میں خواجہ برادران کے کیس سے متعلق ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور ملزمان کو دوبارہ 11 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گزشتہ برس 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خواجہ برادران کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے