شہبازشریف 5 جولائی کو نیب میں طلب، مراسلہ رہائش گاہ پر وصول کرادیا گیا

لاہور: نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر وصول کرادیا۔

نیب کے مراسلے میں شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور انہیں دوپہر 2 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق شہباز شریف کو فیملی کے تمام اثاثہ جات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ انہیں 2009 میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی رقوم کی فارن کرنسی میں وصولی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مراسلے میں اپوزیشن لیڈر کو بیرون ملک اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کے علاوہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے