فوری پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ ایک ایسے تجربےکے بارے میں سوچ رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنا اسٹیٹس براہ راست فیس بک، انسٹا گرام، جی میل اور گوگل فوٹو جیسے دیگر سماجی نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکیں گے۔
ابھی واٹس ایپ میں ایسا کوئی فنکشن مو جود نہیں ہے کہ واٹس ایپ کا اسٹیٹس کسی دوسرے ایپ پر خودی منتقل ہو جائے اور جب انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس لگاتے ہیں تو وہ 24 گھنٹوں کے بعد آٹو میٹک ختم ہو جاتی ہے۔
تجربے کے طور پر، واٹس ایپ کے بیٹا پروگرام میں یہ فیچر درج کیا جائے گا، یہ پروگرام صارفین سے پوچھے گا کہ وہ یہی اسٹوری یا اسٹیٹس کونسی دوسری ایپ پر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
اس فیچر کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے دی ورج کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائڈ IOS ڈیٹا بیس کے APIs کے ہر دوسرے ایپ پر استعمال ہو گا جو مختلف ایپ کے درمیان ڈیٹا منتقل کرے گا تاہم فی الحال واٹس ایپ میں ایسا کوئی فنکشن موجود نہیں ہے۔
واٹس ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے اس تجربے کو کب ٹیسٹ کیا جائے گا اس فیصلے کو ابھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔