پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع کردی۔

بھارت سے کشیدگی کے باعث سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی تاہم اب اوور فلائی کی بندش کے دورانیے میں مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی جب کہ ایسٹرن ائیر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بالاٹ کے مقام پر بم گرانے اور اس کے اگلے ہی روز پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد پاکستان نے ایسٹرن فضائی حدود کو بند رکھا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے