اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رائل پام کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کا فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے رائل پام انتظامیہ کا ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم قرار دے دیا اور کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ رائل پام کنٹری کلب کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی، پاکستان ریلوے رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے کرے، تین ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور تین ماہ میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔