(ن) لیگی ایم پی ایز کے بعد ایم این ایز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے اور اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہوگا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوامی سطح پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہی، مقامی فیصلوں کی بنیاد سیاسی حقائق ہوتے ہیں اور لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ (ن) لیگ کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہوگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ (ن) لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے۔ ملاقات کرنے والے (ن) لیگی ارکان میں گوجرانوالہ سے اشرف انصاری، نارووال سے غیاث الدین اور خانیوال سے فیصل نیازی بھی شریک تھے اور انہوں نے (ن) لیگ قیادت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے