پاک افغان میچ کے دوران فضا میں پروپیگنڈا بینرز لہرانے پر دفتر خارجہ کا اظہار تشویش

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران ایک خاص گروہ کی جانب سے فضاء میں پروپیگنڈا بینرز لہرانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے اہم میچ کے دوران گراؤنڈ کے اوپر پر جہازوں کے ذریعے بینرز لہرائے گئے جن پر پروپیگنڈا پر مبنی جملے درج تھے۔

اس حوالے سے پاکستان نے خاص گروہ کی جانب سے بینرز لہرانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ایسے پروپیگنڈے کیلئے کھیلوں کے میدان استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔

ترجمان نے کھیلوں سے متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ملوث ذمہ داران کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر بھی اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان نے میچ کے دوران افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے نامناسب رویے اور جھگڑے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیڈنگلے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر مشتعل افغان تماشائیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹ فینز پر تشدد کیا گیا جب کہ میچ کے اختتام پر کئی افغان تماشائیوں نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنایا۔

اس صورتحال کے بعد پاکستان ٹیم کے سیکیورٹی افسر نے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی اور آئی سی سی اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان تماشائیوں کے اس پرتشدد رویے پر پاکستان میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی شائقین کرکٹ نے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے