صدر مملکت نے آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت نے مالیاتی بل 19-2020 کی منظوری دے دی۔

آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز مالیاتی بل پر دستخط کردیے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا جب کہ ایوان نے مالیاتی بل پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردیں۔

ایوان میں بجٹ کی شق وار منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی جس کے باعث ایوان نے وزارت دفاع کے تمام مطالبات زر منظور کیے اور دفاعی بجٹ کی مد میں 11 کھرب 53 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے