ہتک عزت کا دعویٰ: علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف عدالت میں دستاویزات پیش کردیں

لاہور: گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت کے دوران دستاویزات عدالت میں پیش کردیں۔

علی ظفر سیشن کورٹ لاہور میں آج میشا شفیع کے خلاف دستاویزات کے ساتھ پیش ہوئے اور سوشل میڈیا پر دھمکیوں والے پوسٹ بھی عدالت میں جمع کروائے۔

سماعت کے دوران علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ایک منظم سازش کے تحت ان کی فلم (طیفا اِن ٹربل) سے پہلے انہیں نشانہ بنایا اور ان کیخلاف مہم چلانے کے لیے سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘میشا نے ایک ٹی وی شو سے پہلے پیغام بھجوایا کہ اگر میں ریکاڈنگ سے نہ نکلا تو میرے خلاف مہم چلائیں گی تاہم میرے خلاف مہم چلانے والے ہر فرد کا تعلق براہ راست میشا اور اس کے نمائندہ سے ہے’۔

واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گزشتہ 8 ماہ سے کررہے ہیں۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران 9 گواہ پہلے ہی علی ظفر کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرواچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے