ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے

راولپنڈی: ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی۔

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائے گا۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی دو مشہور کتابوں میں ‘چھوٹی سمت کا مسافر’ اور ‘دل دل پاکستان’ شائع ہوئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے