آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری کا امکان

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا جس کی باقاعدہ منظوری کے لیے آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا اسی دوران انہیں عہدے سے ہٹایا گیا اور بعدازاں وزارت خزانہ کی نئی ٹیم نے آئی ایم سے مذاکرات کو حتمی شکل دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے