پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بنوں میں 3 اور تورغر میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ متاثرہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 31 ہوگئی۔