تھر پارکر: ننگر پارکر اور نواحی علاقوں میں آج صبح سے تیز بارش کا سلسہ جاری ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ آسمانی بجلی گرنے سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
ننگر پارکر، ستیڈیرا، ڈانو دھاندل، قاسبو، سورا چند، آدھیگام اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے تیز بارش کا سلسہ جاری ہے۔
ننگر پارکر میں بارش کے بعد 4 سال سے خشک گودھرو اور بھٹیانی ندی میں برساتی پانی بہنے لگا اور رات سے اب تک ننگر پارکر میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
رات گئے بھی قاسبو، سوراچند اور آدھیگام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 12 سال کی لڑکی بھی جاں بحق ہوئی۔