کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار، ذرائع

کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سےگرفتار کیا گیا اور اسے انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راشد بروہی چینی قونصل خانے پرحملے کے دوران نگرانی کرتا رہا، ملزم نے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں، پہلے سے گرفتار ملزمان نے راشد بروہی کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، حملے سے قبل راشد بروہی کو کالعدم تنظیم نے 9 لاکھ روپے دیے تھے، حملے کا بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد بروہی سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس نومبر میں کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے