دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز جزوی ڈاؤن

برطانیہ: دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھرجزوی ڈاؤن ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صارفین کو میسیجز بھیجنے اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، جنوبی امریکا، برطانیہ، یورپ، جاپان کے صارفین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کےصارفین بھی متاثر ہورہے ہیں ۔

پاکستان میں بھی صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹنگ اور شئیرنگ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔

جبکہ فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس میں مسئلہ آرہا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے