لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے جہاں ان کے اہلخانہ ملاقات کریں گے تاہم سیاستدانوں کی نواز شریف سے ملاقات پر پابندی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز، شہباز شریف اور دیگر اہلخانہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آئیں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی اور کارکنان نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں گے۔
پنجاب حکومت نے گرفتار سیاستدانوں سے عام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔