خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری

پشاور: حادثات و قدرتی آفات کے صوبائی انتظامی ادارے (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ آج شام سے اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آئندہ ہفتے بھی بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سیاحوں کو تیز بارش اور ہواؤں کے بارے میں آگاہ کرنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 1700 پر دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے