انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج کا پانی علامہ اقبال کے آبائی گھر میں داخل

سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کے باعث بارش اور سیوریج کا پانی دو قومی نظریے کے خالق علامہ محمد اقبال کے آبائی گھر ’اقبال منزل‘ میں داخل ہو گیا۔

سیالکوٹ میں ہونے والی مون سون کی بارش نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کی قلعی کھول دی اور نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سیوریج کے پانی کے ساتھ مل کر اقبال منزل میں داخل ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی وجہ سے سیوریج لائن کا پانی اوور فلو کے بعد اقبال منزل کے کمرے میں داخل ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے آبائی گھر میں داخل ہونے والا پانی نکال دیا گیا ہے اور سیوریج لائن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے