آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی پاکستان کیلئے قرض کا اعلان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اے ڈی بی نے اعلامیے میں بتایا کہ قرض کے پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کنٹری پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے